جلتے ہوئے کوئلوں پر چلنا کنتا مشکل ہے
کانٹوں بھرے راستے پر قدم اٹھانا کتنا تکلیف دہ ہے
پتھر یلے راستوں پر پاوں لہولہان کرنا بہت کٹھن ہے
لیکن اگر آپ کو سچائی کا کلمہ بلند کرنے کے نیتجے میں
ان راستوں میں چلنا پڑے تو !
دہکتے ہوئے کوئلے برف کی طرح ٹھنڈے محسوس ہو ں گے
کانٹے دار راستہ پھولوں سے سجا ہوا لگے گا
اور راستے کے پتھر، معمولی کنکر نظر آئیں گے
"ظالم بادشاہ" میں آپ کو
ان ہی راستوں کے مسافر ملیں گے
کامیابی انھیں نصیب ہوئی لیکن
ان کٹھن مراحل سے گزرنے کے بعد کیونکہ
منزل انھیں ملتی ہے جو لہو کے چراغ جلا کر
زمانے کو روشنی بخشتے ہیں